18 اپریل، 2024، 6:40 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85449309
T T
0 Persons

لیبلز

 امیر عبداللہیاں: صیہونی حکومت نے کوئی بھی غلطی کو سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

 نیویارک – ارنا – ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللّیہان نے مالٹا کے وزیر خارجہ ایان بورگ (   Ian Borg   )سے ملاقات میں مغربی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا

 نیویارک سے ارنا کے رپورٹر کے  مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات میں، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہّیان نے  صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایران کی مسلح افواج کے آپریشن وعدہ صادق کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایرن کا یہ اقدام صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق  اپنے حق دفاع کے تحت کیا گیا ہے۔  

 انھوں نے اسی کے ساتھ  خبردار کیا  کہ اگر صیہونی حکومت نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو ہمارا جواب زیادہ سخت ہوگا۔

 وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی رکوانے میں سلامتی کونسل کے موجودہ چیئر مین کی حیثیت سے مالٹا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

 انھوں نے کہا کہ غزہ اورغرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ روکے بغیرخطے میں امن و استحکام  قائم نہیں ہوسکتا۔

 اس ملاقات میں مالٹا کے وزير خارجہ ایان بورگ  (  Ian Borg  ) نے مغربی ایشیا میں کشیدگی میں شدت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا ملک مغربی ایشیا میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے اور اس خطے میں امن وسلامتی کے قیام کے لئے پوری کوششیں بروئے کار لائے گا۔

 یاد رہے کہ مالٹا اس وقت سلامتی کونسل کا چیئر مین ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .