18 اپریل، 2024، 5:51 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85449270
T T
0 Persons

لیبلز

 مخبر: ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن صیہونی حکومت نے کوئی غلطی کی تو بہت سخت جواب دیں گے

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر نے شام کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن صیہونی حکومت نے کوئی اورغلطی کی تو ہم بہت سخت جواب دیں گے۔

 ارنا کے مطابق ایران کے سینیئر نائب صدر محمد مخبر نے جمعرات کی سہ پہر شام کے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی روابط اورعلاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

 انھوں نے کہا کہ ایرانی کونسلیٹ پر حملے نے استقامتی محاذ کے مقابلے میں شیطان  صفت صیہونی حکومت کی انتہائی لاچاری کا ثبوت پیش کیا ہے۔

  ایران کے سینیئر نائب صدر نے کہا کہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اگر صیہونی حکومت نے دوسری غلطی کی تو ہمارا جواب بہت سخت ہوگا۔

انھون نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں تہران اور دمشق کے ہمہ گیر باہمی روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ اور استحکام پر زور دیا۔

شام کے وزیر اعظم حسین عرنوس نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں دمشق  میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملے میں ایران کے فوجی مشیروں اور سفارتکاروں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

شام کے وزیر اعظم نے ایران کی مسلح افواج کے آپریشن وعدہ صادق کو صیہونی جارحیت  کا دنداں شکن جواب قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس آپریشن میں صیہونی حکومت کی فوجی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچوں کو ہی نشانہ نہیں بنایا ہے بلکہ اس کے وجود اور اس کے حامیوں کی حیثیت پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

 انھوں نے صیہونی حکومت کے ممکنہ جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی حمایت اور پشت پناہی کے لئے اپنے ملک کی فوج کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا اور کہا کہ شام کی فوج غاصب  صیہونی حکومت کی جارحیتوں کا دنداں شکن جواب دینے کے لئے تیار ہے۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .