انہوں نے کہا اگرچہ، اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط، پروٹوکول اور اسٹینڈرڈ کی بنیاد پر، تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اسکے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صہیونی دشمن کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں۔
احمد حقطلب نے تاکید کی کہ ممکنہ صیہونی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم انکے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگر صیہونی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور صیہونی ایٹمی مراکز پر انکے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ