جمعرات کی صبح، حسین ظفری نے بتایا کہ ہرمزگان، کرمان، بوشہر اور جنوبی فارس میں صورتحال بہتر ہے اور امدادی ٹیموں کی اصل توجہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنوبی علاقے پر ہے۔
انہوں نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں گزشتہ 3 دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی علاقوں میں بارشوں کا تناسب گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔
ظفری کے مطابق جنوبی سیستان و بلوچستان کے 1200 دیہات سیلاب کی نظر ہو چکے ہیں اور تقریباً 400 دیہاتوں کی بجلی منقطع ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بجلی کے محکمہ نے حادثات سے بچاو کی خاطر اکثر علاقوں کی بجلی دانستہ طور پر منقطع کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 7 ہیلی کاپٹر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں پر مامور ہیں۔
آپ کا تبصرہ