17 اپریل، 2024، 9:01 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85447360
T T
0 Persons

لیبلز

گوگل کے کارکنوں کا،صیہونی حکومت کے ساتھ اپنی کمپنی کے تعاون پر اعتراض

تہران – ارنا – گوگل کے کچھ کارکنوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنی کمپنی کے تعاون پر احتجاج میں منگل کو دھرنا دیئےاور مظاہرے کئے   

ارنا نے الجزیزہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گوگل کے احتجاجی کارکنوں نے  کیلیفورنیا اور نیویارک میں، کمپنی کے دو دفتروں میں داخل ہونے کے بعد دھرنے پر بیٹھ گئے اور انھوں نے  اعلان  کیا کہ جب تک گوگل کمپنی صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم نہیں کرے گی وہ یہاں سے نہیں نکلیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گوگل اور امیزون نے صیہونی حکومت کے ساتھ ڈیٹا سینٹر اور دیگر سروسز کے لئے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

گوگل کے کارکنوں کی اکثریت اس معاہدے پر پہلے سے ہی معترض تھی لیکن غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد  یہ مخالفت بڑھ گئ ہے۔

 اس دوران مختلف امریکی شہروں میں فلسطین کے حامیوں کے مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 منگل کو بھی فلسطین کے حامیوں نے مظاہرے کرکے غزہ ميں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .