صیہونی میزائل ڈیفنس سسٹم حزب اللہ کے ڈرون حملے کا نشانہ

تہران (ارنا) حزب اللہ لبنان نے آج (منگل) کریات شمعونہ نامی صہیونی بستی کے قریب بیت ھلیل کے علاقے میں صیہونی میزائل ڈیفنس سسٹم کو 2 ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ 2 ڈرون لبنان کی سرحد عبور کرنے کے بعد بیت ھلیل کے علاقے میں پھٹے۔

المیادین نیٹ ورک نے حزب اللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ ڈرون آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم کے پلیٹ فارمز کو نشانہ بنانے اور وہاں تعینات فورسز کونقصان پہنچانے میں کامیاب رہے۔

صہیونی میڈیا کےمطابق اس حملے کے بعد لبنان کی سرحد کے قریب ادمیت، حانیتا، یعرا، متسوفا اور شلومی کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

صیہونی چینل 12 نے بتایا کہ 2 ڈرونز کے پھٹنے کے بعد قابض فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے عین بعال میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جسکے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ارنا کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ، فلسطینی مزاحمتی گروپ کی طرف سے "الاقصی طوفان" آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، شمالی فلسطین میں صیہونی فوج کو الجھانے اور غزہ میں مزاحمت پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے فلسطینی سرزمین میں داخل ہونے والے صیہونیوں  کے اہداف کے خلاف روزانہ اور بھاری کارروائیاں کرتی ہے۔

اس حوالے سے صہیونی میڈیا بارہا اعتراف کرچکا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں اب بھی حزب اللہ کا غلبہ ہے اورصیہونی فوج اس علاقے میں پھنسی ہوئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .