صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے کیا ایک اور صیہونی انٹیلی جنس کی ناکامی کا پردہ فاش

تہران (ارنا) صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ملٹری انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ نے اندازہ لگایا تھا کہ شام میں IRGC کمانڈروں کے قتل کا ردعمل ایران کے اتحادیوں کے ذریعے ہو گا اور ایران براہ راست کارروائی نہیں کرے گا، جبکہ یہ اندازہ غلط تھا۔

 صہیونی اخبار Yediot Aharnot نے ایران کے رد عمل کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے غلط اندازوں کا اعتراف کیا ہے۔

اخبارنے لکھا کہ دمشق میں IRGCکے کمانڈر محمد رضا زاہدی کے قتل کے بارے میں اسرائیل کے غلط اندازے نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا۔ صیہونی فوج کے ملٹری انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ نے غلط اندازہ لگایا کہ ایران اس دہشت گردانہ حملے پر براہ راست اور اپنی سرزمین سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .