ہر جارح کی ٹانگیں توڑ دیں گے، ایران کے مسلح افواج کے ترجمان

تہران (ارنا) مسلح افواج کے ترجمان نے امریکہ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کو غاصب صیہونی حکومت کی حمایت بند کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی جارح کی ٹانگ توڑ دیں گے۔

ارنا کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بعض مغربی ممالک کی طرف سے صیہونی حکومت کی حمایت کے جواب میں کہا کہ ہم امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو  متنبہ کرتے ہیں کہ وہ روبہ زوال، شر پسند، قانون شکن دہشت گرد، بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کرنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ  آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ کا حامی نہیں اور نہ ہی جنگ کے دائرے کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے مذکورہ بالا ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے یا اس مایوس اور بے بس حکومت سمیت کسی نے بھی اپنے حدوحدود سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو ہم اسکی ٹانگیں توڑ دیں گے۔

مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ صادق آپریشن اسلامی جمہوریہ ایران کے بہادر جوانوں کی غیبی طاقت کی ایک جھلک تھا کہ کس طرح ایرانی میزائل اور ڈرون اپنی گھن گرج سے آپ کے صیہونی حکومت کو عطیہ کردہ جدید ریڈار، ائیر ڈیفینس سسٹم اورآئرن ڈوم سے عبور کر گئے اور اس جعلی اور مجرم حکومت کے فوجی قلعوں کو ہلا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارہ مشورہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جائز اور قانونی اقدام کی مذمت کرنے کے بجائے عقلمندی سے کام لیں اور ناجائز، احمق، دہشت گرد اور دلدل میں دھنسی ہوئی صیہونی حکومت کی حمایت نہ کریں اور اپنے آپ کو اس کے جنگی الاو میں نہ جھونکیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .