آپریشن وعدہ صادق مغربی ایشیا میں طاقت کے توازن کا نیا موڑ ہے، امیر عبداللہیان

تہران (ارنا) حسین امیرعبداللہیان نے آپریشن وعدہ الصادق کو جائز دفاع کے اصول پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیچیدہ اور کامیاب آپریشن مغربی ایشیا میں طاقت کے توازن کا نیا موڑ ہے جس نے اسلام اور ایران کے دشمنوں کو بے نقاب کردیا۔

امیر عبداللہیان نے ایرانی مسلح افواج بالخصوص میجر جنرل باقری، میجر جنرل سلامی، میجر جنرل موسوی اور سردار حاجی زادہ کے نام شکریہ کے پیغام میں آپریشن وعدہ الصادق کی کامیاب پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے آپریشن وعدہ صادق کو جائز دفاع کے اصول پر مبنی قابل قدر اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیچیدہ اور کامیاب آپریشن مغربی ایشیا میں طاقت کے توازن کا نیا موڑ ہے۔

امیر عبداللہیان  نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن وعدہ صادق نے مغربی ایشیائی خطے میں طاقت کے توازن کی ایک نئی تعریف پیش کی ہے اور ہمارے ملک کی مسلح افواج کے خلاف اسلام اور ایران کے دشمنوں کی ڈیٹرنس پاور کو ایک بارپھر بے نقاب کردیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .