15 اپریل، 2024، 10:36 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85444990
T T
0 Persons

لیبلز

کم سے کم 9 ایرانی میزائلوں نے 2 اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنایا، امریکی اہلکار

کم سے کم 9 ایرانی میزائلوں نے 2 اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنایا

تہران (ارنا ) ایک سینئر امریکی اہلکار نے اتوار کی رات اے بی سی  نیٹ ورک کو بتایا اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام سے گزرنے والے کم از کم 9 ایرانی میزائلوں نے 2 اسرائیلی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا اور انہیں نقصان پہنچا۔

مذکورہ اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ  ایران کے 5 بیلسٹک میزائل اسرائیل کے نواتیم ایئر بیس پر گرے اور ایک C-130 ٹرانسپورٹ طیارے کو نقصان پہنچا۔

ان کے مطابق 4 دیگر بیلسٹک میزائل بھی نقب ایئر بیس پر گرے تاہم اس کے نقصان کی کوئی رپورٹ تاحال ہمارے سامنے نہیں آئی ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .