اسرائيل کو اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کا انتباہ: ایران کا فوجی اقدام اقوام متحدہ کے منشور 51 کے مطابق ہے

نیویارک – ارنا – اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف ایران کا فوجی اقدام ، دمشق میں ایران کے سفارتی مرکز پر جارحیت کے جواب میں اقوام متحدہ کے منشور 51 کے مطابق انجام دیا گیا ہے۔

 ارنا کے مطابق غاصب صیہونی حکومت پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کے آغازکے بعد  اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا یہ فوجی اقدام دمشق میں اپنے سفارتی مرکز پر اسرائيلی  حملے کے جواب میں، اقوام متحدہ کے منشور 51 کے مطابق انجام دیا گیا ہے۔

 اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت نے کوئی دوسری احمقانہ جارحیت کی تو ایران کا جواب اس سے شدید تر ہوگا۔  

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ  ایران اور سرکش اسرائیلی حکومت کے درمیان لڑائی ہے اور امریکا کو اس سے دور رہنا چاہئے۔

 یہ حملہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دمشق  میں اپنے سفارتی مرکز پر اسرائيلی حملے کے جواب میں کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو بھی اعلان کیا تھا کہ اگر دمشق میں ایران کے سفارتی مرکز پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کی ہوتی اور اس کے بعد اس جارحیت کے ذمہ داروں پر مقدمہ چلایا ہوتا تو شاید ایران کے ذریعے اس سرکش حکومت کو سزا دیئے جانے کی ضرورت نہ رہتی۔  

 یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پہلی اپریل 2024 کو ایک اعلامیہ جاری کرکے اعلان  کیا تھا کہ " فلسطین کے استقامتی محاذ اور غزہ کے عوام کی استقامت کے مقابلے میں بھیڑیا صفت صیہونی حکومت کی ناقابل تلافی شکستوں کے بعد تھوڑی دیر قبل ( پیر یکم اپریل 2024 کی شام کو ) اس جعلی حکومت کے جنگی طیاروں نے دمشق میں ایرانی کونسلیٹ کی عمارت پر میزائل گرائے جس کے نتیجے میں  پاسداران حرم بریگیڈیئر محمد رضا زاہدی اور بریگیڈیئر محمد ہادی حاجی رحیمی  جو آٹھ سالہ دفاع  مقدس کے کمانڈروں میں سے تھے اورشام میں ایران کے سینیئر فوجی مشیر تھے اپنے پانچ افسران کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔ "

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے غاصب اور منفور صیہونی حکومت کے ہاتھوں  سردار رشید اسلام جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے رفقائے مجاہدت کی شہادت کے بعد اپنے پیغام تعزیت میں اعلان فرمایا تھاکہ " ہم  صیہونی حکومت کے جرم پر نصرت و قوت الہی سے  اس کو پشیمان کردیں گے۔    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .