فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 جرائم میں 52 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 95 کو زخمی کیا ہے۔
بیان کے مطابق ان شہیدوں کے ساتھ 7 اکتوبر سے غزہ پر صیہونی جارحیت میں اب تک شہید ہونے والے کل فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 686 ہو گئی ہے۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
اس سے قبل ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ شمالی غزہ پٹی میں کئي نوزائيدہ بچے غذائي قلت اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہید ہو گئے۔
یونیسیف کی عہدیدار کیتھرین رسل نے بھی زور دیا ہے: غزہ میں فلسطینی بچے موت کے دہانے پر ہیں۔
آپ کا تبصرہ