ارنا کی رپورٹ کے مطابق، 6 سیاسی جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت کے خلاف ایک مشترکہ اپوزیشن محاذ تشکیل دیا ہے۔
اپوزیشن دھڑے کے مشترکہ محاذ کو "تحریک تحفظ آئین پاکستان" کا نام دیا گیا ہے جس میں، 6 جماعتیں بشمول تحریک انصاف، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی شامل ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل مشترکہ محاذ کے رہنما حالیہ الیکشن میں دھاندلی کا دعویٰ کرتے ہیں اور موجودہ مخلوط حکومت کو غیر قانونی سمجھتے ہیں۔
محمود خان اچکزئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ منتخب کیے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے بتایا کہ بلوچستان میں حکومت مخالف مہم شروع ہو چکی ہے اور اس کے بعد ملک کے تمام حصوں میں جلسے کیے جائیں گے۔ اپوزیشن اتحاد کا پہلا جلسہ صوبہ بلوچستان کے شہر پشین اور چمن میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ