القدس بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ "عمر القاسم" فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں صدیروت قصبے اور غزہ کے اطراف کے کئی دیگر قصبوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائيلی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی سے سدیروت قصبے کی جانب کم از کم آٹھ راکٹ فائر کیے گئے۔
سرایا القدس کےجاری کردہ ایک اور اعلامیے کے مطابق اس کے مجاہدین نے نصرت کیمپ کے شمال میں صیہونی حکومت کے تین مرکاوا ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ کر دیئے ہیں جس کے نتیجے اس فوجی قافلے میں شامل تمام صیہونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
قابض صیہونی فوجی نے کئی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو علاقے سے باہر منتقل کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ