فلسطین آن لائن کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اس نے الزوراح کے علاقے میں قابض فوجی ٹھکانوں کو درجنوں کاتیوشا راکٹ فائر کر کے نشانہ بنایا ہے۔
اسی دوران صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے اصبح الجلیل پر 50 سے زائد کاتیوشا راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
بڑے پیمانے پر کیے گئے اس حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین(اسرائيل) کے شمال میں واقع علاقے اصبح الجلیل کے تمام قصبوں بشمول راموت نفتالی قصبے میں خطرے کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔
اسی دوران لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے توپ خانے نے الدھیرہ اور علم الشعب کے دیہات کو نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ