12 اپریل، 2024، 6:26 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85442093
T T
0 Persons

لیبلز

 حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیاں

 لندن – ارنا-  یورپی یونین نے حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کی تین ذیلی تنظیموں پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

ارنا کے مطابق یورپی یونین نے غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم ، بے سہارا عوام کے قتل عام اور نسل کشی کو نظر انداز کرتے ہوئے، حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کی تین ذیلی تنظیموں پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی  شاخ سرایا القدس، حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ اور حماس سے  وابستہ ایک اور تنظیم الیٹ فورسز پر پابندی لگادی گئی ہے۔

 یورپی یونین نے ان تنظیموں پر پابندی کی وجہ اسرائيل کے خلاف آپریشن طوفان الاقصی میں شرکت بتائی ہے۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورپی یونین نے غاصب صہیونی حکومت کے ان جرائم کی مذمت سے بھی گریز کیا ہے جن کا خود اس کو بھی اعتراف ہے۔

 غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر اپنے وحشیانہ حملوں میں 33 ہزار سے زائد عام شہریوں کا قتل عام کردیا جن میں بہتر فیصد سے زائد عورتیں اوربچے ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے مظلوم فلسطینی عوام  تک بین الاقوامی امدادرسانی کے سارے راستے بند کرکے غزہ کے عوام پر قحط اور بھوک مری بھی مسلط کررکھی ہے۔

اس کے ساتھ ہی عالمی عدالت انصاف سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں نے اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .