11 اپریل، 2024، 6:27 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85441566
T T
0 Persons

لیبلز

ناصر کنعانی: بعض سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکومت بحرین کا اقدام مثبت ہے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت بحرین سبھی سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے، بعض سیاسی قیدیوں  کو رہا کرنے کے اپنے اقدام کی تکمیل کرے

 ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بحرین میں  بعض سیاسی قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

   انھوں نے کہا ہے کہ عید الفطر کی مناسبت سے حکومت بحرین کا یہ اقدام مثبت اور صحیح سمت میں ہے ۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے  ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت بحرین سبھی سیاسی قیدیوں  کو رہا کرکے اپنے اس اقدام کی تکمیل کرے گی۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .