ارنا نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کو عیدالفطر کے دن بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری رہے ۔
فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ میں فلسطین کےمحکمہ صحت نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی حکومت کے حملوں میں 125 فلسطینی شہید اور 56 زخمی ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق نئی شہادتوں کے بعد بدھ کی شام تک شہدائےغزہ کی تعداد 33 ہزار 482 ہوگئی اور زخمیوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوزکرچکی تھی۔
غاصب صیہونی حکومت نے بدھ کی شام ایک اور وحشیانہ حملے میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اورتین پوتوں کو شہید کردیا۔
آپ کا تبصرہ