صیہونی وزارت جنگ کی ویب سائٹ ہیک / حساس فوجی معلومات افشا ہونے کا امکان

تہران (ارنا) صہیونی میڈیا نے فلسطینی حامی ہیکرز کی جانب سے صیہونی وزارت جنگ کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی تصدیق کی ہے اور حساس عسکری معلومات کے افشاء پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 عبرانی زبان کے صیہونی اخبار ہیوم نے کے مطابق صیہونی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا ، جس سے فوجی معلومات کے افشا ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اس صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے کہا ہے کہ انہوں نے صیہونی وزارت جنگ کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرکے حساس معلومات حاصل کی ہیں اوراسکے بدلے میں  صیہونی جیلوں میں قید 500 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل نیٹ ہنٹر  (Net hunter) نامی ہیکر گروپ نے بھی صیہونی وزارت جنگ کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نیٹ ہنٹر ہیکرگروپ نے صیہونی دستاویزات اور معلومات شائع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ صیہونی وزارت جنگ کے نظام میں دراندازی کرنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

اس ہیکر گروپ نے صیہونی وزارت جنگ سے حاصل کردہ دستاویزات کو اپنے ٹیلیگرام چینل "nethunte3r" کے ایڈریس پر پوسٹ کیا اور اس وزارت کی خفیہ دستاویزات جن میں ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے پرزوں کی تیاری کے منصوبے اور آئرن ڈوم کےدفاعی نظام سے متعلق دستاویزات حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .