نیویارک میں ناوابستہ تحریک کے 121 رکن ممالک کے نمائندوں نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا اور اس حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
ناوابستہ تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپلومیٹک مقامات اور نمائندوں کے خلاف حملوں کو کسی بھی طور پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور یہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، کنونشن آن ڈپلومیٹک رائٹس (1961)، کنونشن قونصلر رائٹس (1963) اور بین الاقوامی سطح پر محفوظ افراد بشمول ڈپلومیٹک ایجنٹس کے خلاف جرائم کی روک تھام اور سزا کا کنونشن (1973) کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
آپ کا تبصرہ