9 اپریل، 2024، 4:15 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85440267
T T
0 Persons

لیبلز

فرانسیسی وزیر خارجہ کی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز

تہران (ارنا) فرانس کے وزیر خارجہ اسٹیفن سیجورن نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کے راستے دوبارہ کھولنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جانا چاہیے اور پابندیاں عائد کی جانا چاہئیں ۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے، RFIریڈیو اور فرانس 24 چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، کہ اثرورسوخ کا استعمال ضروری ہے، غزہ میں امداد پہچانے کے حوالے سے اسرائیل کو پابندیاں کے ذریعے مجبور کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب فرانس کے وزیر اعظم ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس ان اولین ممالک میں سے ایک تھا جس نے مغربی کنارے میں پرتشدد کارروائیاں کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف یورپی یونین کو پابندیوں کی تجویز پیش کی۔

سیجورن نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم انسانی امداد بھیجنے کے راستوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایسی کوششیں جاری رکھیں گے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .