وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّیہان نے شہید جنرل زاہدی اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے رفقائے مجاہدت کی  جائےشہادت کا معائنہ کیا

دمشق ۔ ارنا – وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّیہان نے دمشق میں شہید جنرل زاہدی اور ان کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہونے والے دیگر شہدا کی جائے شہادت کا معائنہ کیا۔

ارنا کے مطابق  ایران کے وزیر خارجہ حسین عبداللہیاں نے دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر غاصب صیہونی حکومت کے یکم اپریل کے دہشت گردانہ فضائی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے فوجی مشیروں کی جائے شہادت کے معائنے کے بعد کونسلیٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ فضائی جارحیت میں دمشق میں ایرانی کونسلیٹ کی عمارت پوری طرح  منہدم ہوگئی تھی ۔ اس وحشیانہ حملے میں   شام میں  ایران کے سینیئر  فوجی مشیر جنرل  محمد رضا زاہدی اور جنرل محمد ہادی حاج رحیمی اپنے پانچ دیگر رفقائے مجاہدت کے ہمراہ  شہید ہوگئے ۔

پوری دنیا نے غاصب صیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ فضائی حملے کو بین الاقوامی قوانین اور سفارت کاروں نیز سفارتی مراکز سے متعلق بین الاقوامی کوینشنوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس  کی مذمت کی ۔

 اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیلی حکومت کے اس دہشت گردانہ فضائی حملے  کا مماثل مقابلہ کرنے اور اس حکومت سے پشیمان کردینے والا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .