ارنا نے صیہونی اخبار معاریو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مارچ میں صیہونی حکومت کے بجٹ میں ماہانہ خسارہ چار ارب ڈالر ہوگیا۔
صیہونی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز سے اب تک یعنی گزشتہ تین مہینے میں صیہونی حکومت کے بجٹ کا خسارہ 7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو فلسطین کے استقامتی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ لینے کے لئے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف وحشتناک جنگ شروع کی ۔
غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ چھے مہینے کے دوران اس وحشیانہ جارحیت میں، جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم، عام شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور ایک لاکھ دس ہزار کے قریب عام شہریوں کو شہید اور زخمی کیا جن میں ستر فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں لیکن اب تک اپنا کوئی بھی ہدف پورا نہیں کرسکی ہے جبکہ امریکا اور یورپ کی بھرپور مدد اور حمایت کے باوجود اس جنگ کے نتیجے میں اس کو زبردست بجٹ خسارے کا سامناہے۔
آپ کا تبصرہ