8 اپریل، 2024، 11:18 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85438640
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کی وزارت جںگ پر سائبر حملہ  

8 اپریل، 2024، 11:18 AM
News ID: 85438640
صیہونی حکومت کی وزارت جںگ پر سائبر حملہ  

 تہران – ارنا –  صیہونی حکومت کی وزارت جنگ پر سائبر حملے اوراس کی دستاویزات اور اطلاعات ہیکروں کے قبضے میں چلے جانے کی خبر ہے

 ارنا کے مطابق نیٹ ہنٹر  نامی  ہیکروں کے ایک  گروہ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ ہیک کرلینے کی خبر د ی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق نیٹ ہنٹر نے صیہونی وزارت جنگ کی دستاویزات اور اطلاعات نشر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائيلی وزارت جنگ کے بنیادی ڈھانچے اور سسٹم تک دسترسی حاصل کرلی ہے۔

 ہیکروں کے اس گروہ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی وہ دستاویزات اور اطلاعات جو اس نے حاصل کی ہیں،اپنے ٹیلیگرام چینل nethunter3    پر جاری کردی ہیں۔

  اس گروہ نے کہا ہے کہ اس نے صیہونی وزارت جنگ کی خفیہ دستاویزات حاصل کرلی ہیں جن میں بعض جنگی وسائل اور ہتھیاروں کی ڈیزائننگ اور آئرن ڈوم سسٹم کی خفیہ معلومات شامل ہیں ۔

 نیٹ ہنٹر ہیکرس گروپ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کو ہیک کرنے کے بعد اعلان کیا  کہ تاریخ ہمارے بعد کی نسلوں کو اسرائيلی حکومت کے جرائم سے آگاہ کرے گی، جن میں 12 ہزاربچوں اور 9 ہزار خواتین سمیت 33 ہزار بے گناہ انسانوں کا قتل عام ، علاج معالجے کے 98 مراکز پر حملے ، 18  لاکھ سے زائد لوگوں کو بے گھراور دربدر کرنا، بے سہارا خواتین کے ساتھ  اسرائیلی افسروں کا جنسی تشدد اور عام شہریوں تک کھانے پینے کی اشیا پہنچنے کی روک تھام شامل ہے۔   

 ہیکروں کے گروہ نیٹ ہنٹر نے مزید کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی وزارت جنگ پر سائبر حملہ اور اس کو ہیک  کرکے ، اس کی بعض دستاویزارت کو جاری کرنا، اس کے جرائم کے جواب میں کیا جانے والا اقدام ہے ۔

نیٹ ہنٹر گروہ نے اعلان کیا ہے کہ " ہم اسرائیلی حکومت اور اس کے اتحادیوں اور شرکائے جرم کے جرائم دنیا والوں کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ "        

 نیٹ ہنٹر ہیکرس گروپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ " ان دستاویزات سے ثابت ہوجاتا ہے کہ اسرئیل اپنے اتحادیوں کی حمایت کے بغیر ناتواں ہے اور جب تک اس کی فوجی حمایت کے راستے بند نہیں کئے جائيں گے،اس کے جرائم کا سلسلہ بند نہیں ہو گا۔

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .