NBC ویب سائٹ نے دو امریکی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے بائیڈن انتظامیہ اس بات سے پریشان ہے کہ ایران دمشق کے سفارت خانے پر بمباری کے بدلے میں اسرائیل کے اندر اہداف پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
اس امریکی نیٹ ورک نے ان عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ توقع ہے کہ اسرائیل کے اندر کوئی بھی انتقامی اقدامات سویلین مقاصد کے بجائے فوجی یا انٹیلی جنس مقاصد پر مرکوز ہوں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن نے ایران کے مختلف انتقامی اقدامات کا جواب دینے کے لیے آپشنز کی تلاش شروع کر دی ہے۔
2 باخبر امریکی حکام کے مطابق، امریکی انٹیلی جنس نے خبردار کیا ہے کہ ایران دمشق حملے کے جواب میں بڑی تعداد میں ڈرونز یا کروز میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے خطے میں اسرائیلی سفارتی یا ڈپلومیٹک مراکز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر رمضان المبارک کے اختتام سے قبل جواب دے گا۔
آپ کا تبصرہ