7 اپریل، 2024، 1:41 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85437742
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا پرکشش سیاحتی گاؤں کندلوس، UNWTO کی عالمی رجسٹریشن کے لیے تیار

نوشہر (ارنا) نوشہر کے ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحت کے محکمے کے سربراہ محمد ولی پور نے اتوار کے روزارنا کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ کندلوس گاؤں کی عالمی رجسٹریشن کے لیے اس گاؤں کی فائل اگلے ہفتے اسپین بھیج دی جائے گی۔

ارنا کے مطابق کندلوس صوبہ مازندران کا پہلا گاؤں ہے جو ایران کے دیگر 7 دیہاتوں کی عالمی رجسٹریشن کی فہرست میں شامل ہے۔

صوبہ مازندران میں نوشہر کے کجور حصے میں واقع یہ خوبصورت اور منفرد گاؤں، خصوصی سیاحتی اور ثقافتی پرکشش مقامات کے ساتھ ایک تاریخی گاؤں ہے۔

ایران کا پرکشش سیاحتی گاؤں کندلوس، UNWTO کی عالمی رجسٹریشن کے لیے تیار

یہ گاؤں، جسے ایران میں سیاحت کے لیے پہلے ماڈل گاؤں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، 70 کی دہائی سے کندلوس ہسٹری میوزیم کمپلیکس کے قیام، دواؤں کے پودوں کی کاشت، اور مقامی فن تعمیر (جو کہ ایک مقامی ڈاکٹر علی اصغر جہانگیری نے ڈیزائن کی تھی) نے اس گاؤں کو سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام بنا دیا ہے۔

ایران کا پرکشش سیاحتی گاؤں کندلوس، UNWTO کی عالمی رجسٹریشن کے لیے تیار

وزارت ثقافتی سے وابستہ سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی کے گروپ کے سربراہ مہدی بہروند نے بتایا کہ ایران کے8 دیہات بشمول کندلوس (مازندران) فھرج (یزد)، میمند (کرمان)، اصفہاک (جنوبی خراسان)، قلعہ بالا (سمنان)، پالنگان (کردستان)، ابیانیہ (اصفہان) اور بیشہ (لرستان) عالمی سیاحتی تنظیم (UNWTO) کی طرف سے عالمی گاؤں کے طور پر منتخب ہونے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .