رہبر انقلاب اسلامی نے عیدالفطر کے موقع پر 2 ہزار  سے زائد قیدیوں کی سزا ميں تخفیف اور آزادی کی موافقت کردی ہے۔

تہران – ارنا – رہبر انقلاب اسلامی نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی مدت قید میں تخیف اور جیل سے رہائی کی موافقت کردی ہے۔

 ارنا کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز اور عیدالفطرکی مناسبت سے، 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا میں تخفیف ، انہیں معاف کرنے اور جیل سے  ان کی رہائی کی سفارش کی تھی جس کو رہبر انقلاب اسلامی نے منظور کرلیا ہے۔  

 اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای نے ایک خط تحریر کرکے رہبرانقلاب اسلامی سے یہ سفارش کی تھی۔

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے  مجموعی طور پر 2 ہزار 127 قیدیوں  کی سزاؤں میں تخفیف اور عیدالفطر کے موقع پر انہیں رہا کئے جانےکی موافقت کی ہے۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .