4 اپریل، 2024، 1:39 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85434723
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں شہداء کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی!

تہران (ارنا) غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے آج (جمعرات) اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک غزہ میں 33 ہزار 37 فلسطینی شہید اور 75 ہزار 668 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، جنگی جنون میں مبتلا وحشی صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 نئے جرائم میں 62 فلسطینیوں کو شہید اور 91 کو زخمی کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ میں 33 ہزار 37 فلسطینی شہید اور 75 ہزار 668 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے اور گلیوں میں دبے ہوئے ہیں اور امدادی دستے ان تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔

7 اکتوبر 2023، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ (جنوبی فلسطین) سے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف "الاقصی طوفان" آپریشن شروع کیا اور آخر کار 45 دن کی لڑائی کے بعد ، 24 نومبر 2023 کو حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے 4 روزہ عارضی جنگ بندی قائم کی گئی۔

جنگ میں یہ وقفہ 7 دن تک جاری رہا اور بالآخر 10 دسمبر 2023 بروز جمعہ  عارضی جنگ بندی ختم ہوئی اور صیہونی حکومت نے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے۔

"الاقصی طوفان" کے حملوں کا جواب دینے، اپنی شکست کا ازالہ کرنے اور مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کے لیے جنگی جنون میں مبتلا وحشی غاصب صیہونی حکومت نے امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی حمایت سے غزہ کی پٹی کی گزرگاہیں بند کر دی ہیں اور اس علاقے پر مسلسل بمباری کر رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .