4 اپریل، 2024، 11:19 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85434545
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فضائیہ ریڈ الرٹ

4 اپریل، 2024، 11:19 AM
News ID: 85434545
صیہونی فضائیہ ریڈ الرٹ

تہران (ارنا) صیہونی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی شب بتایا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد تہران کی جانب سے جوابی کارروائی کے خوف سے اس حکومت کی فضائیہ پوری طرح چوکس ہے۔

صیہونی نیٹ ورک کان کے مطابق شام میں ایران کے قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی طرف سے جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر صیہونی فوج کی فضائیہ پوری طرح چوکس ہے۔

اس حوالے سے صہیونی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کے لیے ریزرو فورسز کو آن ڈیوٹی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صیہونی ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ آموس یدلن نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کو کروز میزائل، بیلسٹک میزائل یا ڈرون سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہ ایران مختصر مدت میں جواب دے گا کہا کہ اگر ایران اپنی سرزمین کے اندر سے ہم پر بمباری کرتا ہے تو مجھے ہرگز تعجب نہیں ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .