بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین دمشق میں ایران کی سفارتی عمارت پر حملے کے ساتھ ساتھ مبینہ ہلاکتوں کی مذمت کرتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس انتہائی کشیدہ علاقائی صورتحال میں زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے کیونکہ خطے میں کشیدگی کا بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
اس بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ سفارتی، قونصلیٹ مقامات اور اہلکاروں کے استثنیٰ کے اصول کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہر صورت اور تمام حالات میں ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ