صیہونی فوج کے دو ٹھکانے حزب اللہ کے نشانہ پر

تہران (ارنا) حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے دو فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی جرأت مندانہ اور باوقار مزاحمت کے لیے اسلامی مزاحمت کاروں نے الراھب فوجی اڈے اور اس کے ارد گرد صیہونی فوجیوں کو مناسب راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے برانیت بیرک کے پیچھے ایک صیہونی کمانڈ سینٹر کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

گذشتہ چند مہینوں میں غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کے بھیانک جرائم کے جواب میں حزب اللہ  مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جو ان مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے صہیونیوں کے خوف کا باعث بنا ہے۔

اب تک دسیوں ہزار صہیونی مزاحمتی حملوں کے خوف سے لبنانی سرحدوں کے قریب بستیوں کو چھوڑ چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .