3 اپریل، 2024، 2:22 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85433879
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ کی تعداد 32 ہزار 975 ہوگئی

3 اپریل، 2024، 2:22 PM
News ID: 85433879
شہدائے غزہ کی تعداد 32 ہزار 975 ہوگئی

تہران (ارنا) غزہ کی وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک غزہ میں 32,975 فلسطینی شہید اور 75,577 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 نئے جرائم میں 59 فلسطینیوں کو شہید اور 83 کو زخمی کیا ہے۔

اس بیان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے غزہ میں 32,975 فلسطینی شہید اور 75,577 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں اور امدادی دستے ان تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .