پاکستانی تھنک ٹینکس KCFR اور PCFR کی ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حملے کی مذمت

اسلام آباد (ارنا) کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز اور پاکستان کونسل آف فارن ریلیشنز نے پاکستان کے 2 اعلی تھنک ٹینکس کی حیثیت سے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی کونسلر افئیر سیکشن کی عمارت پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کی مذمت اور ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق ، بدھ کے روز کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز (KCFR) کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ایک بیان جاری کیا جسمیں اس کونسل کے سربراہ اور بورڈ اراکین نے ایران اور شام کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دمشق میں ایرانی سفارت خانہ پر صیہونی فوج کے حملے کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام مشرق وسطیٰ کے پہلے سے انتشار اور کشیدگی کے شکار خطے کے لیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا اور عالمی امن و سلامتی کو شدید متاثر کرے گا۔

KCFR نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں اسرائیل کی جانب سے کسی بھی دھمکی آمیز کارروائی کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

پاکستان کونسل آف فارن ریلیشنز (PCFR) نے بھی اپنے بیان میں شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر جنگی جنون میں مبتلا صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

PCFR کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہہ ہم اس مشکل صورت حال میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دمشق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس کونسل نے مزید کہا کہ سفارتی مقامات پر کوئی بھی حملہ ناقابل قبول اور تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی ہے، لہذا اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ اور وحشیانہ اقدام کا خطے میں امن و سلامتی کو تباہ کرنے کے علاوہ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

PCFR نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے کہا کہ وہ ایران کی سفارتی تنصیبات پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کریں اور ایسی خطرناک سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے پیر کے روز کہا کہ فلسطینی مزاحمت اور غزہ کے عوام کی مزاحمت کے مقابلے میں صیہونی بھیڑیوں کی ناقابل تلافی شکست اور خطے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے مزاحمت کاروں کے فولادی عزم کے سامنے شکست کے بعد، چند گھنٹے پہلے 1 اپریل 2024، پیر کی شام) اس جعلی حکومت کے طیاروں نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی کونسلر افئیر کی عمارت کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں شام میں ایران کے مشیر اور ان کے 5 ساتھی شہید ہو گئے۔

اس حملے کے چند گھنٹے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے کونسلر افئیر سیکشن پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کا یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام خطے میں کشیدگی کےعظیم المیہ کا باعث ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .