پینٹاگون: اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ نہیں کیا

تہران (ارنا) پینٹاگون کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے دمشق میں حملے یا مطلوبہ ہدف کے بارے میں امریکہ کو آگاہ نہیں کیا۔

اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق سبرینا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "واشنگٹن سفارتی مراکز پر حملے کی حمایت نہیں کرتا"

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے خصوصی چینلز کے ذریعے ایران کو واضح طور پر بتادیا ہے کہ ہم دمشق میں ہونے والے حملے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

سبرینا سنگھ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں امریکہ کا کوئی ہاتھ نہیں اور ہمیں اس حملے کے بارے میں پہلے سے کوئی علم نہیں تھا۔

پینٹاگون کی نائب ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران سے رابطہ اس لیے کیا کیونکہ وہ خطے میں شدید کشیدگی کے درمیان اس حملے میں اپنی عدم مداخلت کو واضح طور پر بیان کرنا چاہتا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .