2 اپریل، 2024، 6:11 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85433177
T T
0 Persons

لیبلز

دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حملے کے علل و اسباب

تہران – ارنا- دمشق میں غاصب صیہونی حکومت کا حملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ حکومت پورے علاقے میں بحران پھیلا دینا چاہتی ہے۔

ارنا کے مطابق علاقائی مسائل کے ایک ماہر مبصر سید احمد سادات نے اس حملے کے سیاسی، سماجی اور سیکورٹی عوامل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کی ایک وجہ  غزہ میں اپنے اہداف میں غاصب صیہونی حکومت کی ناکامی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ غزہ پر چھے ماہ سے جاری اپنے چوطرفہ حملوں میں صیہونی حکومت کوئی بھی مقصد حاصل نہ کرسکی ہے۔

اس حملے کی دوسری وجہ انھوں نے یہ بتائی ہے کہ صیہونی حکومت اس طرح اپنے اندرونی اختلافات سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے ۔

 مغربی ایشیا کے مسائل کے ماہر سید احمد سادات کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر حملہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ قاہرہ میں اس  حکومت اور تحریک اسقامت فلسطین حماس کےدرمیان مذاکرات جاری ہیں  ۔ اس حملے کا ایک مقصد اپنی بات منوانے کے لئے حماس پر دباؤ ڈالنا بھی ہوسکتا ہے۔

 سید احمد سادات کے مطابق صیہونی حکومت کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ایران،  اس  کی اس جارحیت کے جواب میں جلد بازی میں کوئی قدم اٹھائے اور اس کو  اس چوطرفہ دباؤ سے نکلنے کا موقع مل جائے جس کا اس کو عالمی سطح پر سامنا ہے لیکن ایران نے اب تک ہر جارحیت کے جواب میں حکیمانہ بصیرت سے کام لیا ہے  اور اس کے بہت سے کاری جواب ابلاغیاتی ہنگاموں  سے دور رہتے ہوئے انجام پائے ہیں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .