ارنا نے منگل کو المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج نے سات بار حملے کئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے گزشتہ 24 گھنٹے میں سات حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوگئے ۔
فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ نئی شہادتوں کے بعد سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 916 اور زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 494 ہوگئی ہے۔
غزہ میں فلسطین کےمحکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے اور اسی طرح غزہ کی سڑکوں پر بہت سے جنازے موجود ہیں جو صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کی وجہ سے نہیں اٹھائے جاسکے ہیں
آپ کا تبصرہ