2 اپریل، 2024، 4:44 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85433131
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ کی تعداد 33 ہزار کے قریب پہنچ گئ

2 اپریل، 2024، 4:44 PM
News ID: 85433131
شہدائے غزہ کی تعداد 33 ہزار کے قریب پہنچ گئ

 تہران – ارنا – غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 916 ہوگئی ہے

 ارنا نے منگل کو  المسیرہ کے  حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے  محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج نے سات بار حملے کئے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے گزشتہ 24 گھنٹے میں سات حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوگئے ۔

فلسطین کے محکمہ صحت نے  بتایا ہے کہ نئی شہادتوں کے بعد سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 916 اور زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 494 ہوگئی ہے۔

 غزہ میں فلسطین کےمحکمہ  صحت کا کہنا ہے کہ اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے اور اسی طرح غزہ کی سڑکوں پر بہت سے جنازے موجود ہیں جو صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کی وجہ سے نہیں اٹھائے جاسکے ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .