2 اپریل، 2024، 4:34 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85433122
T T
0 Persons

لیبلز

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججوں کو مشکوک پاؤڈر کے حامل خطوط کے ذریعے دھمکی

اسلام آباد – ارنا – اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق سمیت آٹھ ججوں کو مشکوک پاؤڈر کے حامل  دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں

ارنا نے پاکستانی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کے دفتر کے  اسٹاف نے ان کے نام آنے والا ایک لفافہ کھولا تو میں مشکوک پاؤڈر ملا۔

 یہ مشکوک لفافہ ملنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلی  سیکورٹی اور پولیس حکام  کو طلب کرلیا۔

 بتایا گیا ہے سیکورٹی اداروں کے  ایکسپرٹس کی ایک ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئ اور اس نے اس حوالے سے  تحقیقات شروع کردیں۔

  ٹیم مشکوک پاؤڈر کے نمونے اپنے ساتھ لے گئ اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاؤڈر کی نوعیت کیا ہے۔  

بتایا گیا ہے کہ اسی طرح کے خطوط اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر 7 ججوں کے نام بھی موصول ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خطوط کے متن میں لفظ " اینتھریکس" لکھا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خط کے اندر ڈرانے اور دھمکانے والا نشان بھی موجود بتایاگیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .