2 اپریل، 2024، 9:52 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85432588
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکنوں کی گاڑی پر صیہونی حکومت کا حملہ

 تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے منگل  کی صبح غزہ میں  اقوام متحدہ کے کارکنوں کی ایک گاڑی پر صیہونی فوج کے حملے  میں پانچ کارکنوں کی  شہادت کی خبر دی ہے۔

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ کے کارکنوں کی گاڑی پر مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں حملہ ہوا  ہے ۔ ا

 اس رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ کے یہ کارکن غزہ میں عوام کے درمیان خوراک کی تقسیم کے مشن پر کام کررہے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج کے  حملے میں پانچ کارکن شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

 صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والے  اقوام متحدہ کے کارکنوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق آ‎سٹریا، پولینڈ، آئرلینڈ اور برطانیہ سے تھا۔   

    شہر غزہ کے شہر دیر البلح کی مسجد البشیر پر بھی  صیہونی حکومت کے حملے میں ایک بچے کے شہید اور بیس افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری رکھا ہے  کہ گزشتہ 25 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد پاس کرچکی ہے لیکن غاصب صیہونی حکومت نے اس قرار داد کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم عوام پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

 امریکا نے اگرچہ اس قرار داد کو ویٹو نہیں کیا ہے کہ لیکن بعد میں ایک امریکی عہدیدار نے یہ بے بنیاد بیان دیا کہ یہ قرار داد بقول اس کے لازم الاجرا نہیں ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت سبھی اہم رہنماؤں  نے غاصب صیہونی حکومت سے فوری طور پر اس قرار داد پر عمل کرتے ہوئے جنگ بند کرنے اور غزہ کے عوام تک امداد پہنچانے کے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .