ایرانی سفارت خانے پر حملہ تمام بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی خلاف ورزی ہے،  امیرعبداللہیان

تھران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کو تمام بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے کونسلر افئیر ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر آج شام صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایران  کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

  اس ٹیلیفونک بات چیت میں دونوں وزراء نے اس جرم کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

شام کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسے بین الاقوامی ضوابط بالخصوص 1961 کے ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .