1 اپریل، 2024، 5:53 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85432218
T T
0 Persons

لیبلز

الشفا ہسپتال کمپلیکس کے سانحہ کا ذمہ دار امریکہ ہے، حماس

تہران (ارنا) اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی حکومت کو غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کے احاطے میں صیہونی جرائم کی مکمل حمایت کی وجہ سے اس سانحہ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

حماس نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ الشفاء ہسپتال کے احاطے میں وحشیانہ جرائم ثابت کرتے ہیں کہ قابض صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف اپنی نسل کشی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں تباہی اور ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ دشمن ہمارے لوگوں کو بے گھر کرنے اور مسئلہ فلسطین کو تباہ کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے درپے ہے لہذا ہم عالمی برادری سے الشفاء اسپتال کے احاطے میں ہونے والے مجرمانہ جرائم کی مذمت کی اپیل کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں جرائم، قتل و غارت اور بالخصوص شعبہ صحت کی تباہی کی مکمل ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .