شفا اسپتال کی تباہی، تشدد اور قتل کے حوالے سے بین الاقوامی تحقیقات کی فوری ضرورت ہے، ایران کی وزارت خارجہ

تہران (ارنا) غزہ کے شفا اسپتال میں ہونے والے جرم کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوال اٹھایا کہ کیا انسانی حقوق کے مشہوردعویدار اس کھلے جنگی جرم کے بارے میں بین الاقوامی تحقیقات کی حمایت کریں گے یا انسانی حقوق کے حوالے سے جاری امتیازی سلوک برتا جائے گا؟

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس میں اپنے صفحہ پر لکھا کہ صیہونی فوج کے 2 ہفتے کے محاصرے کے بعد غزہ کے شفا اسپتال سے شائع ہونے والی تصاویر، گواہوں کے بیانات اور اس ہسپتال میں تباہی، تشدد، قتل و غارت اور فلسطینی قیدیوں کی تعداد کی ویڈیو اور خبریں شائع کرنا خوفناک اور حیران کن ہے!

انہوں نے بین الاقوامی تحقیق کی فوری ضرورت کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا بین الاقوامی ادارے اپنا فرض ادا کریں گے؟ کیا انسانی حقوق کے مشہور و معروف دعویدار اس کھلے جنگی جرم کے حوالے سے بین الاقوامی تحقیقات کی حمایت کریں گے یا انسانی حقوق کے حوالے سے امتیازی سلوک جاری رہے گا؟!

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .