1 اپریل، 2024، 10:38 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85431932
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں آج یوم شہادت علی علیہ السلام منایا جارہا ہے

اسلام آباد (ارنا) پاکستان بھر میں آج یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام نہایت عقیدت و احترم کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پاکستان کے کئی شہروں اور علاقوں میں شب شہادت پر مجالس عزا کا انعقاد اور جلوسھائے عزہ برآمد کیے جن میں علم اور شبیہ تابوت اور ذوالجناح شامل تھے۔

پاکستان میں آج یوم شہادت علی علیہ السلام منایا جارہا ہے

 پاکستان کے سرکاری اور غیر سرکاری ٹیلی ویژن چینلوں سے یوم شہادت علی علیہ السلام کے موقع پر خصوصی پروگرام نشر کیے جارہے ہیں جن میں علمائے کرام اور اسکالر حضرات آپ کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈال رہے ہیں۔  

امام علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر بالخصوص کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں جلوسہائے عزا کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے کئے ہیں اور پولیس فورس کے اضافی نفری تعنیات کردی گئی ہے۔

پاکستان میں آج یوم شہادت علی علیہ السلام منایا جارہا ہے

درایں اثنا پاکستان کے دارالحکومت اور دیگر شہروں میں مقیم ایرانیوں نے بھی کی دوسری شب قدر اور امیرالمومنین علیہ السلام کی شہادت کی رات لاکھوں ہم وطنوں کی طرح مجالس عزا اور شب قدر کے اجتماعی اعمال میں شرکت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .