شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی  حکومت کے دو فوجی اڈوں پر حزب اللہ لبنان کی گولہ باری اور میزائلی  حملہ

 تہران – ارنا - حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے دو فوجی اڈوں پر گولہ باری اور میزائل سے حملہ کیا ہے

ارنا نے اتوار کو فلسطین آن لائن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے توپخانوں سے یہ حملہ صیہونی حکومت کی رامیم اور المالکیہ فوجی چھاؤنیوں پر کیا ہے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک مختصر بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی رامیم فوجی چھاؤنی پر توپخانے سے براہ راست گولہ باری کی گئی۔

حزب اللہ لبنان کے بیان کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے المالکیہ فوجی اڈے پر برکان میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔

 فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ  صیہونی حکومت کے المالکیہ فوجی اڈے پر حزب اللہ لبنان کے میزائل گرنے کے بعد اس کے اطراف میں واقع کریات شمونہ، اور مرجیلون نامی  غیر قانونی صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

 اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی تیاروں نے اتوار کو بھی جنوبی لبنان کے الخیام اور الطیبہ نامی گاؤں پر بمباری کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .