ارنا کے مطابق صدر ایران سید ابراہم رئیسی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی گرلس آئس ہاکی ٹیم کے ایشیا پیسیفک آئس ہاکی چیمپئن شپ اپنے نام کرنے پر میں اس ٹیم کے ساتھ ہی ملک کے عوام اور پوری کھلاڑی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
صدر ایران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایشیا پیسیفک آئس ہاکی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں لگاتار چار میچوں میں ایران کی گرلس آئس ہاکی ٹیم کی جیت، اس ٹیم کی توانائی اور صلاحیتوں کا ثبوت ہے اور اس ٹیم نے اپنے بہترین کھیل سے ثابت کردیا کہ یہ ٹیم چیمپئن شپ کی مستحق تھی۔
یاد رہے کہ ایشیا پیسیفک آئس ہاکی چیپمئن شپ کا فائنل میچ سنیچر 30 مارچ کو ایران اور فلپائن کی گرلس آئس ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔
بیشکک میں ہونے والے ایشیا پیسیفک آئس ہاکی چیپمئن شپ کے فائنل میچ میں ایران کی گرلس آئس ہاکی ٹیم نے فلپائن کی ٹیم کو چار صفر سے شکست دے کر اپنی تاریخی فتح درج کرائی اور طلائی تمغہ نیز چیمپئن شپ جیت لی۔
ایشیا پیسیفک آئس ہاکی چیپمئن شپ میں ایران کی لڑکیوں کی آئس ہاکی ٹیم نے یہ چیمپئن شپ ، متحدہ عرب امارات، کرغیزستان، ہندوستان اور فلپائن کو شکست دے کر حاصل کی ہے ۔
آپ کا تبصرہ