31 مارچ، 2024، 12:41 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85431465
T T
0 Persons

لیبلز

مقبوضہ فلسطین کے علاقے بئر السبع میں ایک فلسطینی نوجوان کی صیہونیت مخالف کارروائی

تہران  - ارنا – جنوبی مقبوضہ فلسطین کے علاقے بئر السبع  میں ایک فلسطینی نوجوان کی کارروائی میں  دو صیہونی فوجیوں کے ہلاک اور کم سے کم ایک صیہونی کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

 ارنا نے اتوار کو عرب میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے  شہر بئر السبع کے مرکزی فوجی اڈے پر غیر آتشیں اسلحے سے حملہ کردیا۔  

 مذکورہ فلسطینی نوجوان کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے علاقے نقب کے شہر رہط سے بتایا گیا ہے۔

روسیا الیوم نے بتایا ہے کہ اس کارروائی میں دو صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ایک صیہونی آبادکار زخمی ہوا ہے۔

 صیہونی ذرائع  نے بتایا ہے کہ بئر  السبع میں یہ کارروائی انجام دینے والا فلسطینی نوجوان ناجی ابو فریج شہید ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد غزہ کے  مظلوم عوام پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے آغاز  سے اب تک 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینی عوام اب تک متعدد شہادت پسندانہ کارروائیاں انجام دے چکے ہیں۔

مقبوضہ فلسطین کے علاقے بئیر السبع میں تازہ شہادت پسندانہ کارروائی ایسے عالم میں انجام پائی ہے کہ گزشتہ 25 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد پاس کرچکی ہے لیکن غاصب صیہونی حکومت نے اس قرار داد کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم عوام پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .