ارنا نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے نامزد وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد مصطفی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی انتظامیہ کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پرمحمد مصطفی کو مبارکباد دی اور انہیں نیز ان کی کابینہ کی کامیابی کی آرزو کا اظہار کیا ہے۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی کی کوششوں نیز غزہ کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد بھیجے جانے کا جائزہ لیا۔
اپنے فلسطینی ہم منصب کے ساتھ سعودی وزير خارجہ کی اس ٹیلیفونی گفتگو کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ