30 مارچ، 2024، 4:17 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85431031
T T
0 Persons

لیبلز

 لبنان کے عالمی اوپن ٹیبل ٹینس مقابلوں میں ایران کی 19 سالہ خاتون کھلاڑی کی دوسری پوزیشن

 تہران ۔ ارنا – ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر مہاباد سے تعلق رکھنے والی ٹیبل ٹینس کی خاتون کھلاڑی، الینا رحیمی نے لبنان میں ٹیبل ٹینس کے عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

 ارنا کے مطابق لبنان میں ٹیبل ٹینس کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والی ایران کے صوبہ آذربائیجان کے شہر مہا باد کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے سربراہ نے  بتایا ہے کہ لبنان کنٹینڈر اوپن ٹیبل ٹینس کے فائنل  میں الینا رحیمی نے چاندی کا تمغہ اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

لبنان  کے کنٹینڈراوپن ٹیبل ٹینس میں حصہ لینے والی مہاباد کی ٹیبل ٹینسن کے سربراہ علی وطمانی نے ارنا کو بتایا کہ ان مقابلوں میں 19 سالہ الینا رحیمی نے فائنل میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔  

 انھوں نے بتایا کہ فائنل میں الینا رحیمی کا مقابلہ ہندوستان کی ٹیبل ٹینس کھلاڑی سیالی وانی سے ہوا اور  ہندوستانی کھلاڑی نے یہ مقابلہ تین ایک سے جیت لیا۔

 علی وطمانی نے کہا کہ لبنان اوپن ٹیبل ٹینس کے فائنل میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے الینا رحیمی 20 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے نئے ایرانی سال میں ایران کی پہلی ٹیبل ٹینس خاتون کھلاڑی بن گئی جس نے ملک کے لئے  عالمی مقابلے میں نائب چیپمئن شپ حاصل کی ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .