ارنا نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے ایک ڈرون طیارے نے اقوام متحدہ کی امن فورس کی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے نزدیک معمول کی گشت پر تھی ۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی امن فورس یونیفل کی گاڑی پر صیہونی ڈرون حملے میں امن فورس کے چار فوجی زخمی ہوگئے۔
المیادین نے صیہونی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے اقوام متحدہ کی امن فورس کے فوجیوں کی نیشنلٹی نارویجین اور اسپینش بتائی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں اقوام متحدہ کی امن فورس کا ایک لبنانی مترجم بھی زخمی ہوا ہے۔
لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس یونیفل نے اس حملے کی تحقیقات شروع کردینے کی خبر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ