29 مارچ، 2024، 5:22 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85430243
T T
0 Persons

لیبلز

یمن میں عوام کا ملین مارچ / غزہ کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان

تہران- ارنا-  یمنی  عوام نے غزہ کے عوام کی حمایت میں آج  بھی ملک گیر ریلیاں نکالیں۔

ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں یمنی عوام نے اس سلوگن   کے ساتھ غزہ کے عوام کی حمایت میں ریلی نکالی کہ " ہم دسویں سال میں داخل ہوگئے اور فلسطین ہمارا اولین مسئلہ ہے"

 میڈیا ذرائع کے مطابق اسی طرح کی ریلیاں آج یمن کے دیگر چودہ صوبوں میں بھی نکالی گئیں ۔

 ان ریلیوں میں شرکت کرنے والوں نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ کے عوام کے ساتھ یک جہتی  کا اعلان کیا۔   

 ملین مارچ کے اختتام پر یمنی عوام نے ایک بیان جاری کرکے فلسطین کی حمایت میں ثابت قدم رہنے کا اعلان کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی عوام غزہ کے عوام کی حمایت میں ریلیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔

فلسطینی عوام کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیوں میں شریک یمنی عوام نے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر خاموشی کو ان جرائم میں  مشارکت قرار دیا ۔

 یمن میں آج نکالی جانے والی ریلیوں کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سنت الہی کے مطابق صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اس کی نابودی پر منتج ہوں گے۔

ان ریلیوں کے اختتام پرجاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن پر امریکا اور برطانیہ نے زمینی حملہ کیا  تو یمنی عوام ان کا ڈٹ کے  مقابلہ کریں گے ۔

یمنی عوام نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کو جان لینا چاہئے کہ اب ان کے سامنے اقوام کے جھک جانے کا زمانہ ختم ہوگیا ۔  

 یاد رہے کہ جب سے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت نے وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں،  یمن کےعوام ہر جمعے کو ملک گیر ریلیاں نکال کر غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام  کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں۔    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .